25 فروری 2011
وقت اشاعت: 11:21
ناشتے میں شہد ڈبل روٹی کا استعمال نہایت مفید ہے
نئی تحقیق کے مطابق اگر سر درد، متلی اور دن بھر گھبراہٹ سے پریشان ہیں تو صبح ناشتے میں ڈبل روٹی کے ساتھ شہد کا استعمال کریں۔ اس کی وجہ سے آپ تمام دن تازہ دم رہیں گے اور آپ کو کوئی پریشانی نہیں ہوگی۔ لندن کی رائل سوسائٹی آف کیمسٹری کی تحقیق کے مطابق قدرتی مٹھاس جسم میں موجود جراثیمی زہر کو ختم کرتی ہے۔ شہد الکوحل کے زہرکےمقابلے میں بہترین مدافعت فراہم کرتا ہے۔ شہد میں پوٹاشیم اور سوڈیم کی کثیر تعداد پائی جاتی ہے جو آپ کو دن بھر اکتاہٹ ،گھبراہٹ ،سر درد اور متلی سے محفوظ رکھتی ہے۔ اور آپ کو تندرست اور توانا رکھتی ہے۔