25 فروری 2011
وقت اشاعت: 11:21
نئی تحقیق ،بھولنے کی بیماری کا خاتمہ ممکن
نئی تحقیق کےمطابق یاداشت کے مسائل کواب حل کیاجا سکتا ہے۔الزائمرنامی بیماری جسےعام الفاظ میں بھولنے کی بیماری کہا جاتا ہے،اب اس بیماری کا خاتمہ ممکن ہے ۔امریکی سائنس دانوں نے جین کے ردو بدل سے اس تکنیک کا چوہوں پر کامیاب تجربہ کیا گیا ہے۔امریکی سائنسدانوں نے اس تکنیک کے استعمال کے دوران ان کیمیکلز کی مقدارمیں اضافہ کرکے کیا جو دماغی خلیوں کو ایک دوسرے کی پیغامدینے میں مدد کرتے ہیں۔الزائمر کی بیما ری میں پیغام دینے کا یہ سلسلہ رک جاتا ہے۔اس بیماری کے مریضوں میں سب سے زیادہ قابلِ غور بات یہ ہوتی ہے ان کے دماغ میں ایک خاص قسم کی پروٹین جمنا شروع ہو جاتی ہے جو آہستہ آہستہ دماغی خلیوں کو ختم کر دیتی ہے۔تاہم برطانوی ماہرین نے کہا ہے کہ یہ انکشاف دلچسپ ضرور ہے لیکن اس سے الزائمر کے مریضوں کے لیے فوری کوئی فائدہ نظر نہیں آتا۔