25 فروری 2011
وقت اشاعت: 11:21
نئی تحقیق،فالج کا جدید طریقہء علاج دریافت
نئی طبی تحقیق کے مطابق فالج کے علاج کی امید پیدا ہوگئی ہے۔اس بیماری کو اصطلاحی زبان میں ملٹی پل سیکلیروسس کہا جاتا ہے۔ماہرین طب نے فالج یا بولنےکی طاقت کھو بیٹھنےوالی اس بیماری کی روک تھام کیلئے بائیوکیمیکل سطح پر ایک سوئچ دریافت کر لیا ہے جودماغ میںلگایا جاتا ہے جس کو سیل کی مددسے آن یا آف کر کے بیماری کو کنٹرول کیا جا سکے گا۔ ایم ایس چیرٹی نا می تحقیقی ادارے نےاس تکنیک کورواں سال کی ایک حیرت انگیز اورنہایت اہم ایجاد قرار دیا ہے۔اس تکنیک کی مدد سےانسان کے اندر قوت مدافعت کےخود کار نظام کو بھی کنٹرول کرنے میں مدد ملے گی۔