تازہ ترین سرخیاں
 صحت 
25 فروری 2011
وقت اشاعت: 11:21

انناس کا جوس زخموں کو جلد مندمل کردیتا ہے، تحقیق

انناس نہ صر خوش ذائقہ پھل ہے بلکہ اس کے ساتھ ساتھ اپنے اندر کئی بیماریوں سے نمٹنے کی قدرتی طاقت بھی رکھتا ہے۔ حالیہ تحقیق میں یہ بات بتائی گئی ہے، انناس کا جوس پینے سے اندرونی چوٹیں اور زخم جلد مندمل ہوتے ہیں۔ تحقیق میں بتایا گیا کہ انناس میں اینزائم برومیلین اور اینٹی اوکسیڈنٹ وٹامن سی کی موجودگی جگر یا معدے کے زخموں کو جلد بھرتا ہے۔ اس کے ساتھ ہی ساتھ ہی ورم یا سوجن کو بھی کم کرنے کیلئے انناس کا جوس بہترین ثابت ہوسکتا ہے۔ جبکہ انناس میں وٹامن سی کی موجودگی جسم میں قوت مدافعت میں اضافے کا سبب بھی بنتی ہے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.