25 فروری 2011
وقت اشاعت: 11:21
پیزا اور پاستا دنیا بھر میں پسندیدہ ترین خوراک
ایک سیاحتی ویب سائٹ کے تحت کرائے گئے عالمی سروے میں دنیا بھر کے افراد نے اطالوی کھانوں پیزا اور پاستا کو پسندیدہ ترین کھانے قرار دیا ہے۔ دنیا بھر کے مختلف ممالک گھومنے والے چار ہزار افراد نے اس سروے میں حصہ لیا جن کی رائے کے مطابق ذائقے اور عالمی پسندیدگی کے لحاظ سے اطالوی کھانے پہلے ، فرانسیسی دوسرے ، تھائی تیسرے جبکہ چائنیز کھانے چوتھے نمبر پر موجود ہیں ۔