تازہ ترین سرخیاں
 صحت 
25 فروری 2011
وقت اشاعت: 11:21

رات کو شہد کے استعمال سے دماغ ترو تازہ رہتا ہے

شہدایک ایسی قدر تی غذا ہے جس کے بے شما ر طبی فو ائد ہیں۔ ایک حالیہ تحقیق کے مطابق روزانہ رات کو سونے سے پہلے ایک چمچہ شہد کھانے سے دماغ کی کارکردگی میں اضافہ ہوتا ہے۔ تحقیق کے مطابق شہد میں موجود چینی رات بھر خون میں شامل ہو کر دماغ کیلئے ایک فیول کا کام سرانجام دیتی ہے اور صبح بیدار ہونے کے بعد دماغ زیادہ تروتازہ ہوتا ہے۔ ماہرین کا یہ بھی کہنا ہے کہ شہد ایک بہترین جراثیم کش دوا بھی ہے اور اسے باقاعدگی سے استعمال کرنے سے وائرس اور بیکٹریا کے خلاف جسم کا مدافعتی نظام زیادہ مضبوط ہوجاتا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.