25 فروری 2011
وقت اشاعت: 11:21
ریڈ میٹ کے ا ستعمال سے کینسر کے خطرات زیادہ
وائٹ میٹ تو اکثر لوگوں کو پسند ہوتا ہے لیکن حالیہ تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ وائٹ میٹ کے مقابلے میں ریڈ میٹ کا استعمال کینسر کے خطرے کو بڑھا دیتا ہے ۔ نیشنل انسٹیٹیوٹ آف کینسر میں کی جانے والی اس تحقیق میں یہ بات معلوم ہوئی ہے کہ وہ افراد جو ریڈ میٹ کا استعمال تواتر سے کرتے ہیں ان کے اندر مختلف بیماریوں کیخلاف مدافعت کا عنصر کم ہوجاتا ہے ۔ اس حوالے سے کی جانے والی ایک تحقیق میں یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ ریڈ میٹ کا استعمال دل کے امراض کا بھی بڑا سبب ہے ۔