25 فروری 2011
وقت اشاعت: 11:21
سائنسدان مصنوعی شریانیں تیار کرنے میں کامیاب
طب کے میدان میں ایک انقلابی قدم اٹھاتے ہوئے امریکی سائنسدان مصنوعی شریانیں تیار کرنے میں کامیاب ہو گئے ہیں ۔ ان مصنوعی شریانوں کی بدولت اوپن ہارٹ سرجری کا آپریشن کئی گنا آسان ہو جائے گا اور انسانی جسم سے شریانیں حاصل کرنے کی ضرورت نہیں رہے گی ۔ ایسٹ کیرولینا یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے یہ شریانیں انسانی جسم سے حاصل کیے گئے ٹشوز کی مدد سے تخلیق کی ہیں جنہیں مدافعتی نظام با آسانی قبول کرلے گا ۔ ان شریانوں کو گردے کی خرابی کے مریضوں میں بھی استعمال کیا جا سکتا ہے جو خون کی صفائی کے لیے ڈائیلاسز پر انحصار کرتے ہیں ۔