تازہ ترین سرخیاں
 صحت 
25 فروری 2011
وقت اشاعت: 11:21

سونے سے قبل تیز روشنی سے نیند متاثر

ایک نئی تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ رات کو سونے سے قبل اگر تیز روشنی میں بیٹھا جائے تو نیند ٹھیک نہیں آتی۔

تحقیقی جرنل میں شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق اگر تیز روشنی میں بیٹھا جائے تو انسانی جسم نیند کے ہارمون کم پیدا کرتا ہے جس کے باعث نیند ٹھیک نہیں آتی۔

امریکی تحقیق دانوں کو یہ بھی معلوم چلا کہ جو لوگ مختلف شفٹوں میں کام کرتے ہیں ان کو بھی نیند ٹھیک نہیں آتی۔ تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ اگرچہ انسان کا طرزِ زندگی دن سے رات میں تبدیل ہو جاتا ہے لیکن انسانی جسم میں یہ تبدیلی نہیں آتی۔

تحقیق کے مطابق انسانی جسم یہ ہارمون اندھیرا ہوتے ہی بنانا شروع کردیتا ہے اور ساری رات بناتا رہتا ہے۔ اسی لیے رات کو تیز روشنی کے باعث انسانی جسم ہارمون بنانا بند کردیتا ہے۔

اس تحقیق کے لیے 116 افراد نے پانچ روز کمرے میں گزارے جہاں پر روشنی کو کنٹرول کیا گیا۔ وہ 16 گھنٹے جاگتے اور آٹھ گھنٹے سوتے تھے۔

تحقیق کی ابتدا میں ان افراد کو 16 گھنٹے روشنی میں رکھا گیا۔ اس کے بعد ان کو آٹھ گھنٹے تیز روشنی اور شام کے آٹھ گھنٹے مدھم روشنی میں رکھا گیا۔ تحقیق دانوں نے دیکھا کہ روشنیاں مدھم کردینے سے ان افراد کے جسم نے 90 منٹ زیادہ سونے والے ہارمون بنائے۔

امریکہ کے ہارورڈ میڈیکل سکول کے ڈاکٹر جوشوا گوُلی کا کہنا ہے ’روشنی کے باعث نیند میں خلل پیدا ہوتا ہے جس کے باعث انسانی جسم کی جسم کا درجہ حرارت، بلڈ پریشر اور گلوکوز کو کنٹرول کرنے کی صلاحیت بھی متاثر ہوتی ہے۔‘

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.