25 فروری 2011
وقت اشاعت: 11:21
تربوز: امراض قلب سے بچائو کیلئے نہایت مفید
تربوز صرف گرمی میں پانی کی کمی ہی پوری کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتا بلکہ فشار خون کومعمول پر رکھتے ہوئے امراض قلب سے حفاظت میں بھی اہم کردار ادا کرتا ہے۔ امریکی ریاست فلوریڈا کی اسٹیٹ یونیورسٹی میں کی گئی ایک حالیہ تحقیق میں محققین نے یہ واضح کیا ہے کہ تربوز اور اس میں پائے جانے والے اجزا کے بے شمار طبی فوائد ہیں۔ طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ تربوز میں موجود قدرتی اجزا نہ صرف بلڈ پریشرکی سطح برقرار رکھتے ہیں بلکہ دل کے امراض کے خلاف بھی موثر ثابت ہوتے ہیں۔ اس تحقیق کے لئے کئے گئے تجربات میں سائنسی ماہرین نے کئی افرادکو 6 ہفتے تک تربوز سے کشید کر نکالے گئے اجزا کی 6 گرام خوراک دی۔ اس تجربے کے اختتام پر نا صرف ان افراد کے شریانی نظام میں بہتری دیکھی گئی بلکہ فشار خون کی سطح بھی معمول کے مطابق سامنے آئی۔