25 فروری 2011
وقت اشاعت: 11:21
ٹوتھ پیسٹ کا کیمیکل حاملہ خواتین کے لئے خطرناک
امریکا کی یونیورسٹی آف فلوریڈا کے محققین نے ایک حالیہ تحقیق میں یہ انکشاف کیا ہے کہ ٹوتھ پیسٹ میں پایا جانے والا کیمیکل خواتین کے رحم میں نشونما پانے والے بچے کے لئے بے حد نقصان دہ ہوتا ہے۔ سائنسی محققین کے سامنے آنے والے حقائق میں یہ واضح طور پر بتایا گیا ہے کہ اس کیمیکل کی بلند سطح خواتین کے جسم کے مخصوص حصے میں خون کی روانی کو متاثر کرتی ہے جو بچے کےدماغ کو آکسیجن پہنچانے کا کام کرتا ہے۔ ماہرین کا ماننا ہے کہ یہ خاص کیمیکل ٹوتھ پیسٹ سے لیکرباڈی پرفیومز، ہینڈ واشنگ لیکو ئڈ میں بھی پایا جا تا ہے جو عام طور پر خواتین کے زیر استعمال رہتے ہیں، لہٰذا حاملہ خواتین کو ایسے کیمیکلز والی اشیاء کے استعمال میں احتیاط برتنی چاہیے۔