تازہ ترین سرخیاں
 صحت 
25 فروری 2011
وقت اشاعت: 11:21

یوگا گھٹنوں کیلئے نقصان دہ ہے، بھارتی ماہرین

بھارت کے ماہر آرتھوپیڈک سرجنز کا کہنا ہے کہ یوگا گھٹنوں کے لیے شدید نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے۔ طبی ماہرین کا ماننا ہے کہ ذہنی و جسمانی صلا حیت پر مثبت اثرات مر تب کرنے اور انہیں پرسکون بنانے کے لیے اپنائی جانے والی یوگا مشقیں ہڈیوں کے جوڑ اور خصوصا بیٹھنے کے انداز کے باعث گھٹنوں کے لیے انتہائی مضر ہیں۔ اس حوالے سے ڈاکٹروں کا کہنا تھا کہ وہ اب تک کئی یوگا ماہرین کے گھٹنے بھی تبدیل کرچکے ہیں۔ واضح رہے کہ دنیا بھر میں ہزاروں افراد ذہنی و جسمانی سکون اور تھکاوٹ سے چھٹکارا حاصل کرنے کے لیے یوگا مشقیں اپناتے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.