چلو عشق نہیں
چلو عشق نہیں ، چاہنے کی عادت ہے
کیا کریں کے ہمیں دوسرے کی عادت ہے
تو اپنے شیشہ گری کا نا کر ہنر ضائع
میں آئینہ ہوں ، مجھے ٹوٹنے کی عادت ہے
وصال میں بھی وہی فاصلے سراب کے ہیں
کے اسکو نیند ، مجھ کو رت جگے کی عادت ہے
تیرا نصیب ہے اے دل صدا کی محرومی ! !
نا وہ سخی ہے ، نا تجھے مانگنے کی عادت ہے
یہ خود اذیتی کب تک " فراز "
تُو بھی اسے نا کر یاد ، جسے بھولنے کی عادت ہے . . . .
Posted on Feb 16, 2011
سماجی رابطہ