دیر کتنی لگتی ہے
آگ ہو تو جلانے میں دیر کتنی لگتی ہے
برف کے پگھلنے میں دیر کتنی لگتی ہے
چاہے کوئی رک جائے چاہے کوئی رہ جائے
قافلوں کو چلانے میں دیر کتنی لگتی ہے
چاہے کوئی جیسا بھی ہمسفر ہو صدیوں سے
راسته بدلنے میں دیر کتنی لگتی ہے
یہ تو وقت کے بس میں ہے کے کتنی مہلت دے
ورنہ بخت ڈھکنے میں دیر کتنی لگتی ہے
موم کا بدن لیکر دھوپ میں نکل آنا
اور پھر پگھلنے میں دیر کتنی لگتی ہے
سوچ کی زمینوں میں راستے جدا ہوں تو
دور جا نکلنے میں دیر کتنی لگتی ہے
Posted on Feb 16, 2011
سماجی رابطہ