محبت موسم نہیں

محبت موسم نہیں

محبت موسم نہیں
اپنی مدت پوری کرے
اور رخصت ہوجائے
محبت ساون نہیں ٹوٹ کر برسے
اور تھم جائے
محبت آگ نہیں ، سلگے بھر کے
اور بجھ جائے
محبت آفتاب نہیں ، ابھرے چمکے
اور ڈھل جائے

محبت تُو چاند کی مانند ہے
جو بڑھتا ہے گھٹتا ہے
نکلتا ہے چھپتا ہے
مگر کبھی فنا نہیں ہوتا . . . .

Posted on Feb 16, 2011