سوال محبت
جانے کیوں شکست کا عذاب لیے پھرتا ہوں ،
میں کیا ہوں اور کیا خواب لیے پھرتا ہوں ،
اسنے ایک بار کیا تھا سوال محبت ،
میں ہر لمحہ وفا کا جواب لیے پھرتا ہوں ،
اسنے پوچھا کب سے نہیں سوئے ،
میں تب سے رات جاگنے کا حساب لیے پھرتا ہوں ،
اسکی خواہش تھی کے میری آنکھوں میں پانی دیکھے ،
میں اس وقت سے آنسوؤں کا سیلاب لیے پھرتا ہوں ،
افسوس کے پھر بھی وہ میرا نا ہوا " فراز "
میں جس کی آرزو کی کتاب لیے پھرتا ہوں .
Posted on Feb 16, 2011
سماجی رابطہ