سنو ! تمہیں پتہ ہے
سنو ! تمہیں پتہ ہے
کوئی میرا بھی ہونے لگا ہے
کوئی مجھے بھی چاہنے لگا ہے
کوئی مجھے بھی سوچنے لگا ہے
سنو ! تمہیں پتہ ہے
وہ اجنبی ہے پر
اپنا اپنا سا لگنے لگا ہے
تمہاری طرح اسنے مجھے
کوئی خواب نہیں دکھائے
پھر بھی ناجانے کیوں
دل اسی کی طرف مڑنے لگا ہے
سنو ! تمہیں پتہ ہے
وہ جس کے آنے سے
سرمئی سی شامیں حسین
اور راتیں رنگین ہوگئی ہیں
سنو ! تمہیں پتہ ہے
وہ تمہاری طرح اپنا نہیں ہے مگر
اب اپنا اپنا سا لگنے لگا ہے
Posted on Feb 16, 2011
سماجی رابطہ