سنو . . . .
سنو . . .
بھول جانا بھی کیا ضروری ہے
یاد آنا بھی کیا ضروری ہے
تم جو کہتے ہو سچ ہی کہتے ہو ،
قسمیں کھانا بھی کیا ضروری ہے
روٹھ جانا تمھاری عادت ہے
پھر بہانہ بھی کیا ضروری ہے ،
تمھاری محفل میں غیر بیٹھے ہیں ،
میرا آنا بھی کیا ضروری ہے
سنو .
کتنی الفت ہے ہمیں تم سے ،
یہ بتانا بھی کیا ضروری ہے
Posted on Feb 16, 2011
سماجی رابطہ