آؤ شہیدو سیر کریں
آؤ شہیدو سیر کریں تم کو پاکستان کی
جس کی خاطر تم نے دی قربانی لاکھوں جان کی
بم دھماکوں اور خود کش حملوں کا ہیں بازار یہاں
رعب صدرات اور جلن کا سب کے سر پر خواب یہاں
بوڑھی لگتی ہے مروت نفرت کا ہر وار جمن
بیتے پل بس یادیں ہیں اب ایسے دن اور رات کہاں
اسا لگتا ہے سپہ اتری ہے یہاں خاخان کی
کیسے تم کو سیر کریں اپنے پاکستان کی
بولو شہیدو او شہیدو کیوں بنایا پاکستان
نعرہ یہ تم نے کیوں لگایا لے کے رہیں گے پاکستان
اپنی جنت اپنا گھر ہی کہلائے گا پاکستان
ایک ہی دھن تھی پاکستان پاکستان پاکستان
وطن میں بسنے والوں نے اس کی تباہی ٹھان لی
کیسے تم کو سیر کریں پورے پاکستان کی
عامر لیاقت
Posted on Feb 16, 2011
سماجی رابطہ