میرے وطن کے لوگ
غم زیست سے بے زار ہیں میرے وطن کے لوگ
مہنگائی کا شکار ہیں میرے وطن کے لوگ
ہیں منتظر تو بدلے گا نظام
تا عمر انتظار میں ہیں میرے وطن کے لوگ
پو چھو تو ان کی داستان غم سے بھری ہوئی
ڈال تو خوش گوار ہیں میرے وطن کے لوگ
میلی نظر جو ڈالے گا اس سر زمین پر
اسی کے لیے تلوار ہیں میرے وطن کے لوگ
مخلص تمھاری سوچ کی گہرائی ڈال کر
ملنے کو بے قرار ہیں میرے وطن کے لوگ
Posted on Feb 16, 2011
سماجی رابطہ