تیسری دنیا
تیسری دنیا کو تباہ نا صبح و شام کرو
ہم ہیں انسان ھمارا بھی احترام کرو
سمجھ رہے ہو تم کائنات کے رب ہو
خدا بنے ہو کرم بھی تو سب پے عام کرو
خون ناحق سے بہت ہاتھ رنگ لیے تم نے
مشورہ مانو محبت سے سب کو رام کرو
ہم اپنے غم سے تفکر سے خود ہی نمٹیں گئی
تم اپنے گھر کی حفاظت کا انتظام کرو
جہاں جہاں بھی گئے موت بانٹ کر آئے
زندگی ہنسنے لگے کوئی ایسا کام کرو
Posted on Feb 16, 2011
سماجی رابطہ