ایک بستی تھی دل والوں کی
جہاں چاند اور سورج بستے تھے
سارا دن وہ آنگن میں ہنسا کھیلا کرتے تھے
ایک دوسرے پر دل و جان سے مرتے تھے
پھر ایک دن یوں ہوا وہ دونوں آپس میں روٹھ گئے
جو سپنے تھے وہ ٹوٹ گئے
اب چاند وہاں تب آتا ہے ، جب سورج چلا جاتا ہے
جب سورج آتا ہے تب چاند سو جاتا ہے
بادل یہ کہتے ہیں ، یہ سورج الجھا الجھا رہتا ہے
چاند کے پاس تو تارے ہیں یہ سورج تنہا رہتا ہے
ایک بستی تھی دل والوں کی . . .
Posted on May 04, 2011
سماجی رابطہ