آؤ اُداس راتوں میں ،
دل کی بستی میں آ کے دیکھو ،
ہر ایک رستہ ،
ہر ایک دریچہ ،
تمہاری چاہت کا منتظر ہے ،
فلک سے تکتا ہے چاند تم کو ،
ستارے تم کو بلا رہے ہیں ،
تمہاری آمد کے منتظر ہیں ،
مجھے یقین ہے تمھارے دل میں ،
گئے دنوں کے خیال ہیں کچھ ،
نئے سفر کے ملال ہیں کچھ ،
نئی رتوں کے سوال ہیں کچھ ،
اگر یہ سچ ہے تو میری مانو ،
پرانے رستوں پہ لوٹ آؤ ،
پرانی بستی میں کوئی اب تک ،
تمہاری آمد کا منتظر ہے . . . . !
Posted on Dec 15, 2011
سماجی رابطہ