اے وقت کبھی لوٹ آ ، میری زندگی اُدھار دے
اے وقت کبھی لوٹ آ ، میری زندگی اُدھار دے ،
مجھے اور کچھ عطا نا کر ، جو کھو گیا وہ پیار دے
مجھے وہی لمحے بخش دے ، جن میں وہ میرے ساتھ تھا
پھر تھام کر ذرا خود کو تو ، میری زندگی سنوار دے ،
میری تشنگی کی آنْچ میں ، ہے آواز کہیں کھو گئی
میرے یار کو آواز دے ، میری اور سے پکار دے ،
ہے آج میرے ساتھ بس ، میری مایوسیاں تنہائیاں
میرے یار ذرا رحم کر ، مجھے تھوڑا سا قرار دے ،
یہاں ہر طرف عداوتیں ، نفرت و فریب ہے ،
جہاں ہر ذہن میں پیار ہو ، کوئی ایسا سنسار دے …
Posted on Feb 16, 2011
سماجی رابطہ