بدل جاتا ہے

بدل جاتا ہے

بہت کچھ بدل جاتا ہے
تیرے آنے کے بعد ،

بہت کچھ بچھڑ جاتا ہے
تیرے جانے کے بعد ،

وہ سمندر کی لہریں ،
وہ ریت کے محل ،

بہت کچھ بہ جاتا ہے
ساحل سے ٹکرا جانے کے بعد ،

وہ بارش کے موتی ،
وہ تاروں کی خواہش ،

بہت کچھ بکھر جاتا ہے
خواب ٹوٹ جانے کے بعد ،

وہ تیری پرچھائیوں سے ٹکرانا ،
وہ سایوں کا لہرانا

بہت کچھ مٹ جاتا ہے
اندھیرا چھا جانے کے بعد

Posted on Feb 16, 2011