جب دور افق پر لالی ہو ، 
 جب شام اداسی والی ہو ، 
 جب ضبط کا بندھن ٹوٹا ہو ، 
 جب آس کا دامن چھوٹا ہو ، 
 جب درشن پیاس بجھاتا ہو ، 
 جب موسم گیت سناتے ہوں ، 
 جب کان ہوں ترستے باتوں کو ، 
 جب آنکھوں میں رت - جگے ہوں ، 
 جب اپنے درد ستاتے ہوں ، 
 
 تب ! 
 
 یاد بہت تم آتے ہو . . . 
 
Posted on Jul 04, 2012







سماجی رابطہ