جب سینا غم سے بوجھل ہو اور یاد کسی کی آتی ہو ،
تب کمرے میں بند ہو جانا اور چپکے چپکے رو لینا ،
جب آنکھیں بھاری ہو جا ئیں اور یاد میں میری بھر آئیں ،
پھر خود کو دھوکہ مت دینا ، اور چپکے چپکے رو لینا ،
جب پلکیں قرب سے موندی ہو اور سب سمجھے تم سوتے ہو ،
تب چہرے پر تکیہ رکھ لینا اور چپکے چپکے رو لینا ،
یہ دنیا ظالم دنیا ہے … یہ بات بہت پھیلائےگی ،
تم سب کے سامنے چپ رہنا اور چپکے چپکے رو لینا ،
جب بارش چہرہ دھو ڈالے اور اشک بھی بوندیں لگتے ہو ،
وہ لمحہ ہرگز مت کھونا اور چپکے چپکے رو لینا . . . !
Posted on Mar 10, 2012
سماجی رابطہ