جدائی
زندگی جب تیری بزم میں لاتی ہے مجھے ،
یہ زمین چاند سے بہتر نظر آتی ہے مجھے ،
سرخ پھولوں سے مہک اٹھتی ہیں دل کی راہیں ،
دن ڈھلے یوں تیری آواز بلاتی ہے مجھے ،
یاد تیری کبھی دستک کبھی سرگوشی سے ،
رات کے پچھلے پہر روز جگاتی ہے مجھے ،
ہر ملاقات کا انجام جدائی کیوں ہے ؟ . . ، ،
اب تو ہر وقت یہی بات ستاتی ہے مجھے ~ . . .
Posted on Feb 16, 2011
سماجی رابطہ