کبھی یادیں کبھی سپنے سہانے بھیج دیتا ہے 
 
 مجھے اکثر وہ یادوں کے خزانے بھیج دیتا ہے ، 
 
 میں جب گزرے دنوں کی تلخیوں کو بھول جاتا ہوں ، 
 
 مجھے پھر سے کوئی بیتے زمانے بھیج دیتا ہے ، 
 
 کبھی قسمیں کبھی عہد وفا کو حوصلہ دے کر 
 
 ہمیں وہ زندہ رہنے کے بہانے بھیج دیتا ہے . 
Posted on Sep 25, 2012







سماجی رابطہ