کتنی مشکل سے کٹی کل کی میری رات نا پوچھ ،
دل سے نکلی ہوئی ہونٹوں میں دبی بات نا پوچھ ،
وہ کس ادا سے میرے سامنے سے گزرا ابھی ،
کس طرح میں نے سنبھالے میرے جذبات نا پوچھ ،
وقت جو بدلے تو انسان بدل جاتے ہیں ،
کیا نہیں دکھلاتے یہ گردش حالات نا پوچھ ،
اس طرح پل میں مجھے بیگانہ کر دیا اس نے ،
کس طرح اپنوں سے کھائی ہے میں نے مات نا پوچھ ،
اب تیرا پیار نہیں ہے تو صنم کچھ بھی نہیں ،
کتنی مشکل سے بنی تھی دل کی کائنات نا پوچھ . . . . !
Posted on Dec 09, 2011
سماجی رابطہ