پانی بیچ بتاشہ صُورت گُھلتے رہتے ہیں
سب کو شہد بنا دیتے ہیں
لوگ محبت کرنے والے
بن جاتے ہیں نقش وفا کا
لوگ محبت کرنے والے
جھونکا ہیں بے چین ہوا کا
لوگ محبت کرنے والے
جلی ہوئی دھرتی پہ جیسے بادل گِھر کر آئیں
بستی پر ہیں فضل خُدا کا
لوگ محبت کرنے والے
Posted on May 06, 2011
سماجی رابطہ