میرے کچھ لفظ
میرے کچھ لفظ ایسے ہوں ،
جو !
اپنی بند آنکھوں سے
تیرے دل کی
ہر اک تحریر پڑھتے ہوں ،
وہ ہوں تو لفظ لیکن !
وہ اک تقدیر رکھتے ہوں ،
کبھی جو روٹھ جائو تم
نا مجھ سے مان پاؤ تم ،
تو تم کو منانے کی
وہ ہر تدبیر رکھتے ہوں ،
میرے کچھ لفظ ایسے ہوں . . .
Posted on Feb 16, 2011
سماجی رابطہ