مل کر جدا
مل کر جدا ہوئے تو نا سویا کریں گے ہم
ایک دوسرے کی یاد میں رویا کریں گے ہم
آنسوں چھلک چھلک کے ستائیں گے رات بھر
موتی پلک پلک میں پرویا کریں گے ہم
جب دوریوں کی آگ دلوں کو جلائے گی
جسموں کو چاندنی میں بھگویا کریں گے ہم
بن کر ہر محفل کا موضوع گفتگو
شیروں کو تیرے غم میں سمویا کریں گے ہم
Posted on Feb 16, 2011
سماجی رابطہ