محبت ہے مجھے تم سے ، 
 بس اتنا جانتا ہوں میں ، 
 یہ کیا ہے ؟ کیوں ہے ؟ کیسے ہے ؟ ، 
 بتاؤں کس طرح تم کو ؟ ؟ 
 چلو سوچو . . . . 
 اگر تم سے یہ پوچھوں ، 
 کسے کہتے ہیں بیچینی ؟ 
 اگر کوئی مکین دل کا ، 
 چلا جائے کہیں کچھ دن تو ، 
 نیندیں کیوں نہیں آتی ؟ ؟ 
 کبھی جو بات نا ہو تو ، 
 یہ سانسیں کیوں نہیں آتی ؟ ؟ 
 کوئی جو پیارا ہو . . . . 
 اگر وہ روٹھ جائے تو ، 
 ہنسی پھر کیوں نہیں آتی ؟ ؟ 
 چلو اتنا بتا دو تم ، 
 نکلے مچھلی پانی سے ، 
 تو زندہ کیوں نہیں رہتی ؟ ؟ 
 تو پھر تم کو بتاؤں کیا ؟ 
 محبت کیسے ہوتی ہے ؟ ؟ 
Posted on Nov 15, 2011

سماجی رابطہ