مجھے اس پار جانا ہے

سوچ کے وسیع سمندر میں

احساس کی کشتی میں بیٹھ کر

مجھے اس پار جانا ہے

جہاں میری جنت ہے

لیکن

طغیانی سے ڈر لگتا ہے

اس طغیانی سے جس میں

میری کشتی کہیں گم ہو جاتی ہے

اور شاید میں بھی .

Posted on Oct 10, 2011