مجھے تم رائیگاں کرنا

مجھے تم رائیگاں کرنا ،
مگر یہ دھیان میں رکھنا ،
بھلا دینا … .
مگر بس ایک ذرا ،
یہ دھیان میں رکھنا ،
کے جذبے مر نہیں سکتے ،
بشر تو مر بے سکتے ہیں ،
شجر تو گر بے سکتے ہیں ،
سلامت پھر بھی رہتے ہیں ،
وہ کچھ پل … .
جو کسی کے درد کے دم ساز بن جائیں ، ،
چمکتے رنگ بن کر ،
کسی معصوم چہرے پر بکھر جائیں ،
تمازت پھر بے دیتے ہیں ،
ٹھٹھرتی شب میں مرتی زندگی کو ،
بچا لینے والے گرم جھونکے،
حرارت پھر بے دیتے ہیں ، ، ،
یہ گم پھر بے نہیں مرتا ،
ہر ایک پل سانس لیتا ہے ، ،
محبت کرنے والے کو ،
عجب سی پیاس دیتا ہے ،
ملن کی آس دیتا ہے

Posted on Feb 16, 2011