Object reference not set to an instance of an object.

سنو !

سنو !
میں تھک گیا ہوں
میری پلکوں پے اب تک کچھ ادھورے خواب جلتے ہیں
میری نیندوں میں تیرے وصل کا ریشم الجھتا ہے
میرے آنسو میرے چہرے پے تیرے غم کو لکھتے ہیں
میرے اندر کئی صدیوں کے سناٹوں کا دائرہ ہے
میرے الفاظ بانہیں وا کیا مجھ کو بلاتے ہیں
مگر میں تھک گیا ہوں
اور میں نے خامشی کی گود میں سر رکھ دیا ہے

میں بالوں میں
تمھارے ہجر کی نرم انگلیاں محسوس کرتا ہوں
میری پلکوں پے جلتے خواب ہیں اب راکھ کی صورت
تمھارے وصل کا ریشم بھی اب نیندیں نہیں بنتا
میری آنکھوں میں جیسے تھر کے موسم کا بسیرا ہے
مجھے اندر کے سناٹوں میں گہری نیند آئی ہے
سنو !
اس یاد سے کہہ دو
مجھے کچھ دیر سونے دے . . . ! ! !

Posted on Feb 16, 2011