ریت

ریت

جینا تو ریت ہے رشتوں کی
ایک رمز ہے من سمندر کی

جینا تو حسرت صحرا کی
ایک بہتی دھارا گنگا کی

جیون تو من کی مستی میں
کھلتی ہوئی چاندی اندر کی

جیون فطرانہ فطرت کا
نہیں بات یہ مسجد مندر کی

Posted on Feb 16, 2011