سکوت شام میں گونجی سدا اداسی کی
کے ہے مزید اداسی دوا اداسی کی
عمور دل میں کسی تیسرے کا دخل نہیں
یہاں فقط تیری چلتی ہے یا اداسی کی
بہت شریر تھا میں اور ہنستا پھرتا تھا
پھر ایک فقیر نے دے دی دعا اداسی کی
چراغ دل کو ذرا احتیاط سے رکھنا
کے آج رات چلے گی پھر ہوا اداسی کی
بہت دنوں سے ملاقات ہی نہیں ہوئی محسن
کہیں سے خیر خبر لے کر آ اداسی کی
Posted on Sep 29, 2012
سماجی رابطہ