تمنا لے کے الفت کی میرے آنگن میں وہ آیا
محبت روگ ہے دل کا اسے یہ میں نے سمجھایا
کہا اس نے محبت کر شریک غم بنا مجھ کو
کروں گا میں زمانے کی خوشی سے آشْنا تم کو
ہوئی مجبور میں کیا اقرار الفت کا
لگا دی جان کی بازی سمجھ کر کھیل قسمت کا
ہوئی معلوم پھر اس کی حقیقت یہ زمانے سے
اسے تسکین ملتی ہے کسی کا دل دکھانے سے . . . !
Posted on May 04, 2012
سماجی رابطہ