تیرے بنا ( پاک اولڈ )
تیرے بنا یوں گھڑیاں بیتیں
جیسے صدیاں بیت گئیں
خود منزل کو ٹھکرایا ہے
مجبوری کے سائے ہیں
تاریکی میں ہم نے اپنے
دل کے داغ جلائے ہیں
ہار گئے دو پیار بھرے دل
ظالم رسمیں جیت گئیں
لوٹ لیا حالات نے ہم کو
تیرا جہاں آباد رہے
کاش ہمیں تو بھول ہی جائے
پیار نا تجھ کو یاد رہے
پت جھڑ ہی انجام تھا جن کا
اب وہ بہاریں بیت گئیں ! ! !
Posted on Feb 16, 2011
سماجی رابطہ