تمہاری یاد کا موسم 
 
 جو ہر ایک دکھ سے گہرا ہے 
 
 ناجانے کتنی مدت سے ہمارے من میں ٹھہرا ہے 
 
 مگر ! 
 
 تم نے نہیں جانا ، مگر تم نے نہیں سوچا 
 
 تمھارے پیار کا موسم 
 
 جو ہر موسم سے پیارا تھا 
 
 میرے ان بے کراں لمحوں کا واحد سہارا تھا 
 
 مگر ! 
 
 تم نے نہیں سمجھا ، مگر تم نے نہیں سوچا 
 
 تمھارے بعد کا موسم 
 
 اک کالی گھات جیسا ہے 
 
 نا جیتی ہو نا ہاری ہو ، اک ایسی مات جیسا ہے 
 
 مگر ! 
 
 تم نے نہیں دیکھا ، مگر تم نے نہیں سوچا . . . . . 
Posted on Oct 14, 2011

سماجی رابطہ