تمہیں اک بات کہنی ہے
مگر ناراض مت ہونا ،
کے تم جو ہر گھڑی مجھ کو
یوں اتنا یاد آتی ہو ،
ہمیں اتنا ستاتی ہو
کے ہم تم دور ہیں دونوں
بہت مجبور ہیں دونوں
نا اتنا یاد آؤ تم
نا یوں اتنا ستاؤ تم
کے اتنا یاد آ کر یوں
ہمیں پاگل بنا کے تم
فقط اتنا بتا دو کے
ہماری جان لو گی کیا . . . ؟
مگر یہ بھی حقیقت ہے
تمہاری یاد ہی تو ہے
ہر خوشی میں بھی
ہر غم میں بھی
اُداسی کے پلوں میں بھی
تمہاری یاد ہی تو ہے
جو ہر پل یہ بتاتی ہے
مجھے احساس دلاتی ہے
ہم تم بن ادھورے ہیں
ہم تم بن ادھورے ہیں . . .
Posted on Feb 16, 2012
سماجی رابطہ