اداس لوگوں کی بستیوں میں
وہ تتلیوں کو تلاش کرتی
وہ ایک لڑکی . . .
وہ گول چہرہ ، وہ کالی آنکھیں
جو کرتی رہتی ہزار باتیں
مزاج سادہ ، ، ، وہ دل کی اچھی
وہ ایک لڑکی . . .
ساری باتیں وہ دل کی مانے
وہی کرے وہ ، جو دل میں طعنے
کوئی نا جانے ، ، کیا اس کی مرضی
وہ ایک لڑکی . . .
وہ چاہتو کے سراب دیکھے
محبتوں کے وہ خواب دیکھے
وہ خود سمندر مگر ہے پیاسی
وہ ایک لڑکی . . .
وہ دوستی کے نصاب جانے
وہ جانتی ہے عہد نبھانے
وہ اچھی دوست وہ اچھی ساتھی
وہ ایک لڑکی . . .
وہ جام چاہت کا پینا چاہے
وہ اپنے مرضی سے جینا چاہے
مگر ہے ڈرتی ، ، ، مگر ہے ڈرتی
وہ ایک لڑکی . . .
محبتوں کا جو فلسفہ ہے
وہ جانتی ہے ، ، ، اسے پتہ ہے
وہ پھر بھی رہتی دری دری سی
وہ ایک لڑکی . . .
وہ جوتے لوگوں کو سچا سمجھے
وہ ساری دنیا کو اچھا سمجھے
وہ کتنی ساڈی ، ، ، وہ کتنی پگلی
وہ ایک لڑکی
اداس لوگوں کی بستیوں میں
Posted on Feb 16, 2011
سماجی رابطہ