اسکی آنکھوں میں محبت کا ستارہ ہوگا 
 ایک دن آئے گا وہ شخص ہمارا ہوگا … . ! 
 
 زندگی اب کے میرا نام نا شامل کرنا . 
 گر یہ طے ہے کے یہی کھیل دوبارہ ہوگا … . . ! 
 
 جس کے ہونے سے میری سانس چلا کرتی تھی 
 کس طرح اس کے بغیر اپنا گزارا ہوگا . 
 
 یہ اچانک جو اجالا سا ہوا جاتا ہے … … … 
 دل نے چپکے سے تیرا نام پکارا ہوگا . 
 
 عشق کرنا ہے تو دن رات اسے سوچنا ہے . 
 کچھ اور ذہن میں آیا تو خسارہ ہوگا . 
 
 یہ جو پانی میں چلا آیا ہے سونہری سا غرور 
 اسنے دریا میں کہیں پاؤں اتارا ہوگا … . ! 
 
 جو میری روح میں بدل سے گرجتے ہیں 
 اسنے سینے میں کوئی درد اتارا ہوگا … . . ! 
 
 کام مشکل ہے مگر جیت ہی لوں گا اس کو 
 میرے مولا کا وصی جونہی اشارہ ہوگا . . . ! 
Posted on Mar 02, 2012







سماجی رابطہ