اسنے جب جب بھی مجھے دل سے پکارا محسن .
میں نے تب تب یہ بتایا کے تمہارا محسن .
لوگ صدیوں کی خطاؤں پہ بھی خوش بستے ہیں .
ہم کو لمحوں کی وفاؤں نے اجاڑا محسن .
جب آگیا ہو یہ یقین اب وہ نہیں آئیگا .
غم اور آنسو نے دیا دل کو سہارا محسن .
وہ تھا جب پاس تو جینے کو بھی دل کرتا تھا .
اب تو پل بھر بھی نہیں ہوتا گزارا محسن .
اسکو پانا تو مقدر کی لکیروں میں نہیں .
اسکا کھونا بھی کریں کیسا گوارا محسن . . . !
Posted on Apr 16, 2012
سماجی رابطہ