وہ اکثر بھول جاتی ہے
کبھی خوابوں کے جنگل میں
کبھی یادوں کی دلدل میں
کسی دن تیز بارش میں
کبھی دریا کے دھارے پر
کبھی صحرا کنارے پر
وہ میرا نام لکھتی ہے
کبھی لکھ کر مٹاتی ہے
کبھی لکھنے سے پہلے ہی
مٹا کر ہسنے لگتی ہے
کسی دن شام سے پہلے
مٹانا بھول جاتی ہے
تو ساری رات روتی ہے . . . . . .
Posted on Oct 19, 2011
سماجی رابطہ