وہ بولی بارشوں میں اور ذیادہ جان سلگتی ہے

وہ بولی ، بارشوں میں اور ذیادہ جان سلگتی ہے
میں بولا ، ٹھیک ہے یہ آگ پانی کے مسائل ہیں

وہ بولی ، رات کیوں مشکل سے کٹتی ہے جدائی میں
میں بولا ، وقت تو کفایتوں کا نام ہوتا ہے

وہ بولی ، چاہتوں کے درد کے رہنے کی خواہش کیوں
میں بولا ، درد کے مارے ہوئے کو چین ملتا ہے

وہ بولی ، روح کی آسودگی کی کیا ضروری ہے
میں بولا ، روح کو آلودگی اچھی نہیں لگتی

وہ بولی ، چاند کی اور چاندنی کی کیا کہانی ہے
میں بولا ، آدم و ہوا کی چاہت کی نشانی ہے . . . . !

Posted on Jan 18, 2012