وہ میرا تھا یہ بتانا عجیب لگتا ہے
اب اس سے آنکھ ملانا عجیب لگتا ہے . . .
جو زندگی میں کبھی بھی میرا ہو نا پایا
اب اس کا خواب میں آنا عجیب لگتا ہے . . .
بڑے خلوص سے دعوت تو اس نے بھیجی ہے
پر اس کی محفل میں جانا عجیب لگتا ہے . . .
تھا جس کا ہاتھ ہمیشہ ہمارے ہاتھوں میں
اب اس سے ہاتھ ملانا عجیب لگتا ہے . . . !
Posted on May 19, 2012
سماجی رابطہ