شریک غم ہوا جو میرے چوٹ کھانے کے بعد
کھو دیا میں نے اسکو پانے کے بعد
مجھے ناز رہا فقط اس عمل پر سدا
اسنے مجھے اپنا مانا آزمانے کے بعد
سنا ہے تڑپ رہا ہے وہ میری وفا کے لیے
شاید پچھتا رہا ہے مجھے ٹھکرانے کے بعد
آج یوں سر راہ اسے نظر جا ملی محسن
وہ رو دیا مجھ سے نظر ملانے کے بعد
کس کس کو دوں یہ الزام بیوفائی کا
ہر کوئی چھوڑ گیا مجھے اپنانے کے بعد . . . !
Posted on Dec 12, 2011
سماجی رابطہ